Your Member Benefits Website features include:

  • Access to online articles with helpful information
  • Ability to submit an online form asking a counselor to contact you
  • Topics covering working life, wellness, parenting, management, etc.

Your Customer Hub features include:

  • Automated headcount updates in UCMS
  • Invoicing reflective of the active populations under your account
  • Access reporting with case trends, disruptive issues, utilisation

Local Service Partners

Local Service Partners are independent EAPs with which WPO has established strategic relationships for the delivery of global EAP services in alignment with the WPO models, processes and quality standards.

استعمال کی شرائط

Español Europeo | Français | Français Canadien | Nederlands | Deutsch | English | Español Latinoamericano | Português | Português-Brasil | Swedish | 简体中文 | 繁體中文 | 日本語 | 한국어 | ភាសាខ្មែរ | Tiếng Việt | ไทย | Türkçe | Bahasa Indonesia | हिंदी | اردو | မြန်မာ | Cebuano |

 

اور طریق کار کی پابندی کرنے، اور اس کی تعمیل کرنے کے لیے متفق ہیں۔ اگر یہ ویب سائٹ رویہ جاتی یا صحت سے متعلق خدمات کی پیشکش کرتی ہیں اور آپ کو کسی بھی منفی طبی کیفیت کا تجربہ ہورہا ہو یا یہ محسوس ہوتا ہو کہ آپ خود اپنے یا دوسروں کے لیے خطرہ ہیں، تو مہربانی کرکے فوری طور پر مقامی ہنگامی ٹیلیفون نمبر پر کال کریں۔

  1. ویب سائٹ کی ملکیت۔یہ ویب سائٹ اور اس کے اپلیکیشنز Workplace Options, LLC اور اس کے ملحقین (“WPO”) کی ملکیت ہیں۔ ویب سائٹ کا کوئی بھی غیرمجاز اور/ یا بدنیت استعمال ممنوع ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر قابل اطلاق قانون کی پوری حد تک کارروائی کی جاسکتی ہے۔ WPO، بشمول بلاتحدید اس کے ڈائرکٹرز، مینیجرز، ملازمین اور ایجنٹس درج ذیل کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں گے:
  • کسی بھی خدمت فراہم کنندہ کے ذریعہ کسی بھی نمائندگیوں یا اس ویب سائٹ پر مواد پوسٹ کرنے والے کسی بھی دیگر ادارے کی درستگی کی تحقیق کرنے کے لیے
  • کسی بھی خدمت فراہم کنندہ یا اس ویب سائٹ پر مواد پوسٹ کرنے والے کسی بھی ادارے کی آراء، نظریات، تخمینہ کاریوں، تشخیصات، حالت مرض کی پیشگوئی یا تجاویز کے لیے
  • اس ویب سائٹ یا کسی دوسری ویب سائٹ کو استعمال کرنے، یا استعمال کرنے کی عدم اہلیت سے ہوئے کسی بھی خسارہ (خسارے) یا نقصان (نقصانات) کے لیے
  1. اس ویب سائٹ کو استعمال کرنا۔اس ویب سائٹ پر پیش کی گئی معلومات اور مواد کو کسی بھی قسم کی واضح یا مضمر وارنٹیز کے بغیر “جوں کا توں” کی بنیاد پر فراہم کیا گيا ہے جن میں خاص مقصد کے لیے تندرستی، منفعت پذیری، درستگی، بروقت ہونے، کارکردگی، مکمل ہونے، اور عدم خلاف ورزی کے لیے بلاتحدید وارنٹیز شامل ہیں۔ اس ویب سائٹ میں پوسٹ کردہ معلومات اور مواد میں کوئی بھی طبی، قانونی یا کوئی بھی دیگر پیشہ ورانہ مشورہ شامل نہیں ہے، یا یہ اس کا متبادل نہیں ہے۔ آپ اس سے متفق ہیں کہ:
  • آپ خدمت فراہم کنندہ کو منتخب کرنے کے ساتھ ہی ان کی لیاقتوں پر نظرثانی کرنے کے لیے کلی طور پر ذمہ دار ہیں؛
  • کسی بھی خدمت فراہم کنندہ کے ذریعہ پیش کردہ مشورہ، تعاون یا ہدایات کی عملیت کی تشخیص کا انحصار کلی طور پر آپ پر ہے؛
  • ایسے کسی بھی مشورہ، تعاون یا ہدایت کو استعمال کرنے کے کسی بھی فیصلہ کا انحصار کلی طور پر آپ پر ہے۔
  1. معلوماتی املاک۔اس ویب سائٹ پر ڈسپلے شدہ سبھی پروڈکٹ کے نام، کاپی رائٹس، لوگوز، سروس کے نشانات، ڈیزائن، لے آؤٹس، اور گرافکس جن کی نشاندہی کسی بھی طریقہ سے ہوتی ہو یا جو آس پاس کے متن سے مختلف قسم کے نظر آتے ہوں (مجموعی طور پر، “ٹریڈ مارکس”) WPO کی زیر ملکیت ٹریڈ مارکس ہیں، تاوقتیکہ بصورت دیگر دوسرے ادارہ کی زیرملکیت ہونے کی نشاندہی نہ کی گئی ہو۔ اس معاہدے میں کچھ بھی ایسا شامل نہیں ہے جسے WPO یا کسی فریق ثالث ٹریڈ مارک کے تحت پوشیدہ معنی میں، بطور عذر یا بصورت دیگر، کسی لائسنس یا حق، خواہ وہ واضح ہو یا مضمر، کی تصدیق سمجھا جائے۔ WPO کی پیشگی تحریری منظوری کے بغیر ٹریڈ مارک کا کوئی بھی استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔
  2. خطرہ کا تخمینہ۔ قانون کے تحت اجازت یافتہ مکمل حد تک، آپ اس ویب سائٹ، عام طور پر انٹرنیٹ یا اس ویب سائٹ کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات کے استعمال، ویب سائٹ کی دستیابی، معلومات کی درستگی، استعمال، جمع آوری، منتقلی، افشاء، اور/یا آپ کے کمپیوٹر سسٹم میں کسی خرابی سے متعلق مکمل ذمہ داری لیتے ہیں اور اس سے ہونے والے تمام خطرات کو قبول کرتے ہیں۔ فوری پیغامات کے ترجمے فریق ثالث کے خودکار ترجمہ کی خدمت کے ذریعہ انجام دی جاتی ہیں۔ ایسے کسی بھی ترجمہ کی معلومات کی درستگی یا مدت کی پوری ذمہ داری آپ کی ہے۔ کسی شبہے سے بچنے کے لیے، WPO کسی بھی غلط ترجمہ یا کسی بھی ترجمہ (ترجمے) کو غلط سمجھنے کے نتیجہ میں ہوئے نقصان کی ذمہ داری نہیں لیتا ہے۔ آپ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں اور اس سے متفق ہیں کہ کسی بھی صورت میں اس ویب سائٹ کا مالک، اس کے ملحقین یا ذیلی ادارے، اور/یا ان کے متعلقہ عہدے داران، ڈائرکٹرز، ملازمین، ایجنٹس، نمائندگان، معلومات فراہم کنندگان، اور لائسنس دہندگان اور/یا ان کے متعلقہ ورثاء اور مامور کردہ افراد کسی بھی قسم یا نوعیت کے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، بشمول، اس ویب سائٹ کے سبب یا اس کے وجود کے سبب یا اس ویب سائٹ اور اس ویب سائٹ کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات کے سبب ہونے والے کسی بالواسطہ، بلا واسطہ، حادثاتی، ضمنی، مثالی، خصوصی (بشمول فائدے کا نقصان)، تعزیری، یا دیگر نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، لیکن یہ انہیں تک محدود نہیں ہے، خواہ WPO یا مذکورہ بالا دیگر ادارے یا افراد کو اس طرح کے نقصان کے امکان کے بارے میں بتایا گيا ہو۔

مزید برآں، آپ اس ویب سائٹ کے مالکان، ان کے اہلکاران، مامور کردہ افراد، ایجنٹس، ملازمین، افسران، ڈائرکٹرز، یا وینڈرز اور ان کے عملہ، اور کسی ذیلی ادارہ جات کو کسی فیس، دعووں، نقصانات، ضرر، تنازعہ، بنائے دعوی، نقصانات اور اخراجات، بشمول وکیلوں کی معقول فیس اور عدالت کے اخراجات سے بری الذمہ اور نقصان سے محفوظ قرار دینے کے ليے متفق ہیں جو آپ کے ذریعہ اس ویب سائٹ، اس کی خصوصیات، معلومات، مواد (موادوں)، اور مشمولات، یا اس ویب سائٹ کی دیگر خدمات یا WPO کی کسی دیگر خدمات کے بالواسطہ یا بلاواسطہ استعمال کے سبب ہوں۔

  1. ویب سائٹ پر پوسٹ کرنا۔ آپ اس بات سے متفق ہیں کہ آپ کسی بھی یو ایس یا قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی کے سلسلے میں اس ویب سائٹ پر ایسا کوئی بھی مواد پوسٹ نہیں کریں گے جو کہ جھوٹا، حقارت آمیز، غلط، بدسلوکی بھرا، فحش، نفرت انگیز، ہراساں کرنے والا، ناشائستہ، توہین آمیز، جنسیات پر مبنی تحریک والا، دھمکی آمیز، کسی کی رازدای میں دخل اندازی والا، یا بالغانہ مواد ہو۔ آپ تب تک کوئی بھی کاپی رائٹ شدہ مواد پوسٹ نہیں کریں جب تک کہ آپ کے پاس کاپی رائٹ نہ ہو یا آپ کے پاس کسی بھی ایسے مواد کو پوسٹ کرنے کے لیے کاپی رائٹ شدہ مواد کے مالک کی تحریری منظوری نہ ہو۔ اسپام، فلڈنگ، اشہارات، سلسلہ وار خطوط، پیرامڈ اسکیمز، اور درخواست گزاری بھی ممنوع ہیں۔
  2. آپ کا اکاؤنٹ۔ آپ اپنا صارف نام اور پاس ورڈ خود چن سکتے ہیں۔ آپ اپنی حفاظت اور حفاظتی وجوہات کے سبب پروگرام کے منتظم کے علاوہ کسی دوسرے فرد کو کبھی بھی اپنا صارف نام اور پاس ورڈ نہ دینے کے لیے متفق ہیں۔ اکاؤنٹ کی چوری سے بچنے کے لیے آپ کو اپنے اکاؤنٹ کے لیے پیچیدہ اور منفرد پاس ورڈ استعمال کرنا چاہئے۔ اگر آپ اس ویب سائٹ سے اپنے اکاؤنٹ، اپنے پروفائل کی معلومات، اور/ یا کوئی دیگر ریکارڈز یا ڈیٹا کو مستقل طور پر ہٹانا چاہتے ہیں، تو مہربانی کرکے اپنے پروگرام کے منتظم سے رابطہ کریں۔
  3. سروسز کی دستیابی۔ یہ ویب سائٹ پروڈکٹس یا خدمات کے بارے میں ایسی معلومات فراہم کرسکتی ہے جو ہوسکتا ہے سبھی ممالک میں دستیاب نہ ہوں۔ کچھ خاص پروڈکٹس یا سروسز کے لیے استعمال شدہ ٹریڈ مارکس مخصوص ممالک میں مختلف ہوسکتی ہیں۔ مخصوص ممالک میں، اس ویب سائٹ میں مذکور کچھ پروڈکٹس یا سروسز کو انضباطی حکام کے ذریعہ مختلف استعمال اور پابندیوں کے ساتھ منظوری یا اجازت مل سکتی ہے۔
  4. رازداری کا نوٹس۔ معلومات کا تحفظ کیا ہے؟ WPO کسی بھی اور تمام قابل اطلاق قوانین، ضابطوں اور معیارات، بشمول بلا تحدید ریاستہائے متحدہ میں ہیلتھ انشورنس پورٹیبلیٹی اینڈ اکاؤنٹیبیلیٹی ایکٹ اور سلطنت متحدہ میں ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 1998 کے مطابق قائم کردہ کسی معیارات کے تحت سبھی ذاتی اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے عہد بستہ ہے۔ یوروپی یونین کے اندر اس ویب سائٹ کے استعمال کی صورت میں، WPO پرائیویسی شیلڈ کے فریم ورک، عمومی ڈیٹا کے تحفظ کے ضابطہ (ضابطہ (EU) 2016/679) ، 25 مئی 2018 سے مؤثر اور مذکور بالا کسی بھی ملکی قانون کے نفاذ کا مستوجب ہے۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ کیسے احتیاط برتتے ہیں اس بارے میں مزید معلومات کے لیے مہربانی کرکے ہماری رازداری کی پالیسی دیکھیں (https://www.workplaceoptions.com/privacy-policy

WPO یو ایس ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے ذریعہ مقرر کردہ جمع آوری، استعمال، اور  یوروپی یونین اور سوئزرلینڈ سے ریاستہائے متحدہ میں منتقل ہوئے ذاتی معلومات کو رکھنے سے متعلق EU-U.S. پرائیویسی شیلڈ کے فریم ورک اور سوئس – یو۔ ایس۔ پرائیویسی شیلڈ کے فریم ورک کی تعمیل کرتا ہے۔ WPO کی ڈپارٹمنٹ آف کامرس نے تصدیق کی ہے کہ یہ پرائیویسی شیلڈ کے اصولوں کی پابندی کرتا ہے۔ اگر اس رازداری کے نوٹس کی شرائط اور پرائیویسی شیلڈ کے اصولوں میں پالیسیوں کے درمیان کوئی تصادم ہو تو، پرائیویسی شیلڈ کے اصولوں کو فوقیت حاصل ہوگی۔ پرائیویسی شیلڈ پروگرام کے بارے میں مزید جاننے، اور ہماری سرٹیفیکشن دیکھنے کے لیے، مہربانی کرکےhttps://www.privacyshield.gov/welcome ملاحظہ کریں۔

WPO مناسب انتظامی، تکنیکی اور طبعی تحفظات کو برقرار رکھتا ہے جسے آپ کی ذاتی معلومات کو قابل اطلاق قانون کے مطابق حفاظت کرنے کے لیے تیار کیا گيا ہے۔ WPO اس ویب سائٹ پر صنعت کی معیاری انکرپشن کا استعمال کرتا ہے۔ بدقسمتی سے، انٹرنیٹ کے ذریعہ معلومات کی منتقلی مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے۔ تاہم WPO آپ کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اپنی بہترین کوشش کرے گا، WPO اس ویب سائٹ پر منتقل ہونے والے آپ کے ڈیٹا کے تحفظ کی ضمانت نہیں دیتا؛ کسی بھی منتقلی کے لیے آپ خود ذمہ دار ہیں۔

آپ کی ذاتی معلومات کی محفوظ طریقہ سے رکھ رکھاؤ کے لیے WPO کسی بھی کمپیوٹر، ٹیبلیٹ، یا دیگر موبائل ڈیوائس کی تشخیص نہیں کرتا جسے آپ WPO کی خدمات تک رسائی کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ WPO آپ کے اپنے الیکٹرانک ڈیوائس سے ہونے والے کسی بھی تحفظ اور ڈیٹا پروٹیکشن کی کوتاہی کی وجہ سے ہوئے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری سے خود کو دستبردار قرار دیتا ہے۔

ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں؟ ہماری خدمات اور اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو لازمی طور پر WPO کے ساتھ رجسٹر ہونا ہوگا۔ WPO متعامل خصوصیات سے کچھ معلومات جمع کرسکتا ہے جیسے کہ آن لائن سرویز، رابطہ اور رجسٹریشن فارمز، اور نیچے وضاحت کردہ کے مطابق ‘کوکیز’ کے استعمال کے ذریعہ۔ ایسے طریقہ سے WPO کو جو معلومات حاصل ہوتی ہیں وہ آپ کے براؤزر کی ترتیبات پر منحصر ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ معلومات کو پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس ویب سائٹ پر جاتے ہیں، جیسے کہ صحت کی کیفیت کے بارے میں معلومات یا WPO کے کسی پروڈکٹس کے بارے میں، تو WPO  آپ کے کمپیوٹر سے آپ کے بارے میں چند گمنام، پابندیوں سے پاک، غیر-ذاتی معلومات جمع کرسکتا ہے، جن میں آپ کے زیر استعمال ویب براؤزر سافٹ ویئر کا استعمال، جو لنکس آپ منتخب کرتے ہیں، ٹریفک ڈیٹا، آپ کے انٹرنیٹ ڈومین کا نام، رسائی کے لیے استعمال شدہ ویب سائٹ کا انٹرنیٹ پتہ، لوکیشن ڈیٹا، اس ویب سائٹ پر آپ کے ذریعہ ملاحظہ کردہ صفحات، ویب لوگوز اور دیگر  مواصلاتی ڈیٹا شامل ہیں۔ ہم گاہک کی ان معلومات کا ذخیرہ کرتے ہیں، جیسے کہ اس تاریخ وار ترتیب میں جس میں آرڈرز دیے جاتے ہیں اور سائٹ تک رسائی کے طریقے کی معلومات، اس وقفہ کے لیے جو ہمارے کاروبار کے تقاضوں کے مطابق ہوں۔ اگر آپ اپنے بارے میں ہمیں بھیجی گئی ذاتی معلومات کو درست یا اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں یا ہمارے ذریعہ ذخیرہ کردہ معلومات کے بارے میں آپ کے سوالات ہیں تو مہربانی کرکے ہم سے رابطہ کریں۔

اس ویب سائٹ پر جمع کردہ ڈیٹا سے متعلق آپ کے حقوق کیا ہیں؟

اگر آپ یوروپی یونین کمیونٹی یا کسی دوسرے قانونی نظام کے اندر کاروبار کرتے ہیں جو آپ کے ڈیٹا تک رسائی کے قانونی حقوق کی ضمانت دیتا ہو، تو آپ کو ہم سے رابطہ کرتے وقت قابل اطلاق قانون کے مطابق اپنی ذاتی معلومات تک رسائی کرنے یا اسے درست یا اپ ڈیٹ کرنے کا حق حاصل ہے۔

آپ WPO کی جانب سے سرگرمیوں، پروڈکٹس یا سروسز کے بارے میں معلومات  موصول کرنا بند کرسکتے ہیں اور/ یا آپ ہم سے رابطہ کرکے مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے فریقین ثالث کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنا بند کرسکتے ہیں۔

اگر کاروباری لین دین سے متعلق کوئی ضروری یا قانونی وجوہات نہ ہوں اور آپ نے پروسیسنگ کے لیے اپنی منظوری دے دی ہے، تو آپ اپنے ذاتی ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے پر کسی بھی وقت تحریری شکل میں فوری طور پر اعتراض کرسکتے ہیں (جیسے ای میل یا فیکس کے ذریعہ)۔

معلومات کی منتقلی کیا ہے؟ WPO آپ کے بارے میں جمع کردہ ذاتی معلومات کو  اس ملک سے الگ ایسے ممالک میں منتقل کرسکتا ہے جہاں پر اصل میں معلومات اکٹھا کی گئی تھی۔ آپ کے ذریعہ درخواست کردہ سروس فراہم کرنے کے سلسلے میں یہ منتقلیاں WPO کے ذریعہ چلائے جارہے سروس سینٹر یا WPO کے فراہم کنندگان کے نیٹ ورک میں کسی ایک کو کی جائیں گی۔ WPO یوروپی اقتصادی خطہ کے باہر آپ کی ذاتی معلومات کی بین الاقوامی منتقلیوں کے لیے ضروری مناسب تحفظات کی پابندی کرتا ہے۔ اگر آپ یوروپی یونین یا سوئزرلینڈ میں ہیں، تو WPO  یوروپی یونین کے باہر یوروپی یونین قانون، EU ماڈل کے شقوں، اور/ یا ماورائے اوقیانوس کی معلومات کی منتقلی کے لیے  اپنائے گئے EU-US پرائیویسی شیلڈ کے فریم ورک کے ذریعہ مقرر کردہ معیارات کے مطابق منتقل کرے گا۔ تاہم، آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی صرف “جاننے کی ضرورت” کی بنیاد پر ہی فراہم کی جاسکتی ہے تاکہ WPO آپ کی درخواست پر اپنی خدمات فراہم کرسکے؛ آپ کی ذاتی معلومات مجموعی رپورٹس یا آپ کی تحریری منظوری کے بغیر بلاشناخت شکل کے علاوہ کسی بھی دوسرے فرد یا ادارہ کو منتقل نہیں کی جائیں گی۔

کون سی معلومات کے افشاء کی ضرورت ہوسکتی ہے؟  کچھ مخصوص حالات میں WPO سے ذاتی ڈیٹا کے افشاء کی توقع کی جاسکتی ہے۔ ان حالات میں وہ چیزیں شامل ہیں جو GDPR کی دفعہ 6.1 میں طے شدہ ہیں، جو یہ متعین کرتی ہیں کہ پروسیسنگ صرف تبھی قانونی ہوگا جب تک درج ذیل میں سے کم از کم ایک کا اطلاق ہوتا ہو:

  • ڈیٹا کے حامل نے ایک یا اس سے زیادہ مخصوص مقاصد کے لیے اپنے ذاتی ڈیٹا پر پروسیسنگ کے لیے منظوری دی ہو؛
  • اس معاہدے کے کار آمد ہونے کے لیے پروسیسنگ ضروری ہے جس میں ڈیٹا کا حامل ایک فریق ہے، تاکہ معاہدہ کرنے سے قبل ڈیٹا کے حامل کی درخواست پر اقدامات کیے جائیں
  • اس قانونی جوابدہی کی تعمیل کے لیے پروسیسنگ ضروری ہے جس کے لیے کنٹرولر ایک حامل ہے؛
  • ڈیٹا کے حامل یا دیگر قدرتی افراد کے اہم مفادات کی تحفظ کے لیے پروسیسنگ ضروری ہے؛
  • مفاد عامہ میں انجام دیے گئے کام یا کنٹرولر کو حاصل باضابطہ اختیار کے استعمال کے لیے پروسیسنگ ضروری ہے؛
  • کنٹرولر یا فریق ثالث کے جائز مفاد کے مقاصد کے لیے پروسیسنگ ضروری ہے، ماسوا اس کے کہ جہاں مفادات کو ڈیٹا کے حامل کے مفادات یا بنیادی حقوق یا ڈیٹا کی آزادی کے ذریعہ مسترد کیا گيا ہو جس کے لیے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ درکار ہے، خصوصی طور پر وہاں جہاں ڈیٹا کا حامل بچہ ہو۔

کوکیز کیا ہیں؟ ویب سائٹ سے رجوع کرنے کے وقت، WPO آپ کے کمپیوٹر پر تحریری فائلیں رکھ سکتا ہے جسے ‘کوکیز’ کہتے ہیں۔ کوکیز کا استعمال کرتے ہوئے WPO جو بھی معلومات جمع کرتا ہے وہ غیر ذاتی معلومات ہے۔ اس ویب سائٹ کی کوکیز صرف سیشن والی کوکیز ہیں جنہیں تصدیق کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ آپ کے ویب سائٹ چھوڑنے پر یہ کوکیز ٹائم آؤٹ یا ضائع ہوجاتی ہیں۔ ہمارے پاس ویب سائٹ کی زبان کی بنیاد پر مختلف سیشن والی کوکیز ہیں۔  آپ ہمیشہ ہی اپنے براؤزر کی اجازت کے مطابق، WPO کی کوکیز کو قبول کرنے سے انکار کرنے کے لیے آزاد ہیں؛ تاہم، اگر آپ اس کا انتخاب کرتے ہیں تو اس ویب سائٹ کے کچھ فنکشنز مناسب طریقہ سے کام نہیں کرسکتے ہیں۔ کوکیز، پکسل ٹیگز/ ویب بیکنس، اور مساوی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعہ، WPO اس ویب سائٹ کے استعمال کو ٹریک کرنے اور جائزہ لینے کے لیے WPO کی جانب سے کام کرنے کے لیے فریق ثالث ٹریکنگ اور تشہیری فراہم کنندگان کا استعمال کرسکتا ہے؛ فریق ثالث اس معلومات کا استعمال ویب سائٹ کے استعمال کے مقصد کی تشخیص کرنے، ویب سائٹ کی سرگرمی کی رپورٹس میں تدوین کرنے اور WPO کے لیے ویب سائٹ کی سرگرمی اور انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق دیگر  سروسز فراہم کرنے میں کرسکتا ہے۔ آپ کے براؤزر کا آئی پی پتہ، جسے تجزیہ کے مقاصد کے لیے منتقل کیا گيا ہے، وہ فریق ثالث کے تجزیاتی خدمت فراہم کنندہ کے ذریعہ رکھے گئے دوسرے ڈیٹا سے وابستہ نہیں ہوگا۔ اگر آپ کوکیز کو قبول کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اسے اپنے ویب براؤزر کے ذریعہ کسی بھی وقت حذف کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کوکیز موصول کرنا نہیں چاہتے ہیں یا عمومی طور پر کوکیز کو قبول کرنے کا نظم کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کوکیز کو مسترد کرنے یا اپنے کمپیوٹر پر کوکیز رکھے جانے پر آپ کو متنبہ کرنے کے لیے اپنے براؤزر کو سیٹ کرسکتے ہیں۔ مخصوص کوکیز سے انکار کرنے کا انتخاب کرنے کے لیے، مہربانی کرکے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں: www.networkadvertising.org/choices/#completed

بچوں کے لیے WPO ویب سائٹ کی پالیسی کیا ہے؟ یہ ویب سائٹ چھوٹے بچوں کے استعمال کے لیے نہیں، یا اسے اس کے لیے تیار نہیں کیا گیا ہے۔ اگر آپ بلوغت کی عمر تک نہیں پہنچے ہیں، تو آپ بالغ فرد کی نگرانی کے بغیر اس ویب سائٹ کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔ WPO کا مقصد بچوں سے متعلق معلومات کی جمع آوری اور استعمال سے متعلق قابل اطلاق قوانین اور ضابطوں کی تعمیل کرنا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ WPO بچہ یا کسی دوسرے فرد کی ایسی معلومات موصول کررہا ہے جو کہ ایسے قوانین کے ذریعہ تحفظ یافتہ ہیں، تو مہربانی کرکے ذیل پر ای میل کے ذریعہ فوری طور مطلع کریں: security@workplaceoptions.com

کیا WPO آپ کو فریق ثالث ویب سائٹ  فراہم کرتا ہے؟ اس ویب سائٹ میں ایسے ویب سائٹوں کے لنکس ہوسکتے ہیں جو کہ فریقین ثالث کے ذریعہ چلائے اور دیکھ بھال کیے جاتے ہیں ساتھ ہی فریقین ثالث کے ذریعہ فراہم کردہ پروڈکٹس اور سروسز کے لنکس ہوسکتے ہیں؛ ایسا کوئی بھی لنک آپ کی سہولت کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔ WPO کا ایسے فریقین ثالث، ان کی ویب سائٹوں، یا ان کے پروڈکٹس یا سروسز پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا ہے۔ ایسی مربوط سائٹوں کی رازداری کی پالیسی WPO کی رازداری کی پالیسی سے مختلف ہوسکتی ہیں؛ شبہ سے بچنے کے لیے، رازداری کے اس نوٹس کا اطلاق صرف اس ویب سائٹ پر ہوتا ہے۔ آپ کی رسائی اور ایسی کسی مربوط سائٹوں یا پروڈکٹس یا سروسز کا استعمال آپ کی اپنی ذمہ داری پر ہے۔

آپ کے ڈیٹا کا تحفظ

ہمیں فراہم کردہ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو تمام تکنیکی اور تنظیمی سیکیورٹی کے اقدامات کو اپناتے ہوئے اس طریقے سے محفوظ کیا جائے گا جو کہ غیرمجاز فریقین ثالث کے ذریعہ ناقابل رسائی ہو۔ کافی حساس ڈیٹا یا معلومات بھیجتے وقت، ڈاک سروس کے استعمال کی تجویز کی جاتی ہے، کیونکہ ای میل کے ذریعہ مکمل ڈیٹا سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاتی ہے۔

ذخیرہ کاری کا دورانیہ

GDPR کے بنیادی اصولوں یا اجازت یافتہ حد تک قابل اطلاق قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے، آپ کے ذریعہ فراہم کردہ ذاتی ڈیٹا کو ہمارے ذریعہ اس ویب سائٹ کے استعمال کے دورانیہ تک یا معلومات، خدمات یا تعاون کے التزام کی صورت میں قانونی طور پر ذخیرہ کاری کے وقفہ تک ذخیرہ کیا جائے گا۔

آپ کے ڈیٹا کو ہمارے ذریعہ استعمال کرنے پر تشویشات

اگر آپ کے پاس اپنے ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے بارے میں کوئی شکایات ہیں، تو آپ اپنے خطہ کے مجاز نگراں اتھارٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

آپ کیسے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں اور رکنیت کیسے ختم کرسکتے ہیں؟ اگر آپ کے پاس استعمال کی عمومی شرائط یا رازداری کے اعمال سے متعلق کوئی سوالات، تبصرے، یا درخواستیں (جیسے مختلف زبان میں یہ پالیسی طلب کرنا) ہیں یا اپنا اکاؤنٹ حذف کرنا یا اس سروس سے رکنیت ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے پروگرام کے منتظم سے یا webmaster@workplaceoptions.com پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

حلقہ اختیار اور قابل اطلاق قانون۔ ریاست شمالی کیرولائنا کے قوانین استعمال کے اس عمومی شرائط (“بیان”) کو اس حد تک منضبط کرتے ہیں جیسے کہ EEA کے اندر ڈیٹا کے حامل کے لیے GDPR کے بطور قابل اطلاق قانون کے ذریعہ مسترد نہیں ہوتے ہیں۔ اس بیان سے پیدا شدہ یا متعلقہ کسی عمل کے لیے اگر مقامی قانون آپ کو آپ کے مقامی عدالت میں درخواست دینے کا ناقابل ترمیم حق دے تو آپ کاؤنٹی آف ویک، ریاست شمالی کیرولائنا، یو۔ ایس۔ اے۔ میں واقع عدالت کے حلقہ اختیار میں ناقابل واپسی منظوری دیتے ہیں۔ اگر اس ویب سائٹ پر پیش کردہ معلومات اور موادوں میں اشیاء کی فروخت (جیسے مطبوعات، کتابیں) شامل ہیں، تو آپ یا WPO کے درج ذیل جو بھی حقوق اور ذمہ داریاں ہوسکتی ہیں وہ اقوام متحدہ کنونشن کی بین الاقوامی اشیاء کی فروخت (“CISG”) کے اقرار ناموں کے تحت نہیں ہوں گی اور یہ اس کے اطلاق سے مستثنی ہوگا۔ آپ اس ویب سائٹ تک دنیا کے کسی بھی خطہ سے رسائی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے اس ویب سائٹ کے ذریعہ پیش کردہ کسی بھی فوائد کے استعمال سے آپ کے خطہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے، تو WPO بصد احترام درخواست کرتا ہے کہ آپ اس ویب سائٹ کو استعمال نہ کریں؛ آپ اپنے خطہ کے قوانین کے ساتھ ساتھ اس کی تعمیل کے بارے میں اپنی معلومات اور سمجھ کے لیے ذمہ دار ہیں۔

منظوری

اس ویب سائٹ کو مسلسل استعمال کرتے ہوئے یا “میں قبول کرتا ہوں” بٹن (جہاں پر یہ خصوصیت دستیاب ہے) پر کلک کرکے، آپ منظوری دیتے ہیں کہ آپ نے اس ویب سائٹ اور اس ویب سائٹ کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات کے استعمال کے لیے تمام شرائط و ضوابط اور اعلان دستبرداری کو پڑھ، سمجھ لیا ہے اور اس کی پابندی کرنے کے لیے متفق ہیں۔ ہمارے استعمال کی عمومی شرائط اور رازداری کے اعمال میں  وقتا فوقتا تجدید کی جاتی ہے۔ ہر بار آپ جب بھی اس ویب سائٹ پر جاتے ہیں WPO آپ سے ہماری پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 

رازداری کی پالیسی